ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بچے 9 دن کی چھٹیاں انجوائے کریں گے۔ وفاقی وزارتِ تعلیم اور صوبائی حکومتوں نے انتخابات کی وجہ سے 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان کردیا۔
اس سے پہلے 5 فروری کو یوم کشمیر کی چھٹی ہوگی، 3 اور 4 کو ہفتے اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔
اسی طرح 9 فروری کے بعد 10 اور 11 فروری کو پھر ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی، اس طرح تعلیمی ادارے عملی طور پر 9 دن تک بند رہیں گے۔