
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے عدت نکاح کیس میں ججز نے اپنے وکلاء مقرر کیے، نکاح خواں اور دیگر گواہان سے زبردستی بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیان ریکارڈ کروایا گیا۔
بونیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سال بھی جیل میں رہے تو اُصولوں پر سودے بازی نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ نواز شریف انتحابات ہاریں گے تو کہیں گے مجھے کیوں بلایا؟، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کبھی بھی اپنے منشور میں پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات نہیں کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ مولانا نے ہمیشہ اقتدار کی سیاست کی ہے۔