الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 95 فیصل آباد کے ریٹرننگ آفیسر (آر او) سلمان ظفر کو غیر حاضری اور موبائل فون بند کرنے پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 95 فیصل آباد کے آر او کے ڈیوٹی سے غیر حاضری اور موبائل فون بند رکھنے کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے بتایاکہ چیف سیکرٹری پنجاب کو متعلقہ افسر کے خلاف فوری کارروائی اور معطلی کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد ڈاکٹر اسفندر یار کو این اے 95 کا آر او مقرر کیا گیا ہے۔