پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی مثبت رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوا ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج 344 پوائنٹس مثبت پر بند ہوا ہے۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 143 پر بند ہوا ہے۔
حصص بازار میں آج 32 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 33 ارب اور گذشتہ پانچ روز میں 284 ارب روپے بڑھی ہے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کاروبار کے اختتام پر 9 ہزار 361 ارب روپے ہے۔