استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ آزاد امیدواروں کے جیتنے پر حیرت نہیں، آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ آزاد امیدواروں سے کہتا ہوں کہ پاکستان کے استحکام کا سوچیں۔
انہوں نے کہا کہ جیت پر حلقے کی عوام اور مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایک ایک یو سی میں انتخابی مہم چلائی ہے، حلقے میں میری برادری ہے، اسی حلقے میں پلا بڑھا ہوں۔
عون چوہدری کا کہنا ہے کہ وکیل صاحب کے لوگوں نے ہم پر فائرنگ بھی کی، میرا تعلق گجر برادری سے ہے، یہاں گجر برادری کے 60 ہزار ووٹ ہیں، شیروں کے سربراہ نے مجھے ووٹ ڈالا، شہباز شریف نے ووٹ ڈالا، ووٹ دینے پر شہباز شریف کا مشکور ہوں۔
آئی پی پی نے کہا کہ ہماری مسلم لیگ ن سے انڈر اسٹینڈنگ ہے، ہمارا مقصد ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام آئے، پارٹی سربراہ ملک کی بہتری کے لیے فیصلہ کریں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ الزامات کی سیاست سے نکلیں، ملک کی بہتری کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کرنا چاہیے۔