الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9 حلقوں کا نتیجہ جاری کردیا ہے جب کہ دیگر حلقوں کے بھی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنےکا سلسلہ جاری ہے۔
پی کے 19 باجوڑ 1کے تمام 96 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار حامد الرحمان 23044 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار خالد خان 13571 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 88 نوشہرہ 4 کے تمام 116 پولنگ اسٹیشنزکاغیرسرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار میاں محمد عمر 38ہزار 384 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے احد خٹک 12071 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔
پی کے 89 نوشہرہ 5: تمام113 پولنگ اسٹیشنزکا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار اشفاق احمد 30416 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخارحسین 15630 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔
پی کے 113 ڈیرہ اسماعیل خان 3 کے تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ آگیا۔
آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 35 ہزار 454 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے محمد کفیل احمد 21 ہزار 885 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔
حلقہ پی کے 75 پشاور 4 کے تمام 90 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب محمد عثمان خان 43783 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار ملک شہاب حسین 23ہزار 968 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 112 ڈیرہ اسماعیل خان 2 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے احمد کریم کنڈی 33312 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے سمیع اللہ 25359 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 74 پشاور 3 کے تمام 100پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، جے یو آئی ایف کے اعجاز محمد 45959 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد ارباب جہانداد خان 21817 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 81 پشاور 10 کے تمام 131 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔
آزاد امیدوار سید قاسم علی شاہ 44310 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ارسلان خان ناظم 8177 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 39 مانسہرہ 4 کے 184 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار اکرام اللہ 23853 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم ليگ ن کے محمد عارف 19331 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 96 کرم 2 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار علی ہادی 38593 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار وصی سید میاں 24874 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہے۔
پی کے 8 سوات 6 کے 138 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار حمید الر حمن 33152 ووٹ لے کرپہلے نمبرپر جبکہ مسلم ليگ ن کے جلات 15007 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔
پی کے 86 نوشہرہ 2 کے 117 پولنگ اسٹیشنزکا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار محمد ادریس 38092 ووٹ لےکرکامیاب جبکہ اے این پی کے مسعود خٹک 12973 ووٹ لیکر دوسرےنمبرپر رہے۔
پی کے 87 نوشہرہ 3 کے تمام 164 پولنگ اسٹیشنز کانتیجہ آگیا، آزاد امیدوار خلیق الرحمان 44762 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے پرویز خٹک 18176 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 14 لوئر دیر 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار محمد اعظم خان 31200 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے محمد یعقوب 16552 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔
پی کے 47 ہری پور 2 کے تمام 203 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار ارشد ایوب خان 73038 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ آزاد امیدوار فیصل زمان 34620 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 68 مہمند 2 کے 112 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار محمد اسرار 20690 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ جے یو آئی ایف کے حنیف الزمان 12156 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔
پی کے 98 کرک 2 کے 165 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار محمد سجاد 37160 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار ملک قاسم خٹک 31853 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 24 مالاکنڈ 2 کے 165 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار مساویر خان 43193 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد علی شاہ 22191 ووٹ لیکر دوسرےنمبرپر رہے۔
پی کے 18 لوئر دیر 5 کے تمام 110 پولنگ اسٹیشنزکا نتیجہ آگیا۔
آزاد امیدوار لیاقت علی خان 24625 ووٹ لے کرکامیاب رہے جبکہ جماعت اسلامی کے سعید گل 16059 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 79 پشاور 8 کے تمام 66 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، پاکستان مسلم ليگ ن کے جلال خان 16031 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار تیمور سلیم خان نے 11495 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
حلقہ پی کے 54 مردان 1 کے تمام 119 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار زرشاد خان 42754 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ اے این پی کے گوہر علی شاہ 17064 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ پی کے 46 ہری پور 1 کے تمام 211 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار اکبر ایوب خان 68835 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ آزاد امیدوار قاضی محمد اسد خان 28327 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ پی کے 1 چترال اپر کے تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار ثریا بی بی 18914 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے شکیل احمد 10533 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 76 پشاور 5 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سمیع اللہ خان نےکامیابی حاصل کی، انہوں نے 18ہزار 888 ووٹ حاصل کیے۔
اے این پی کے خوشدل خان 12ہزار 986 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 6 سوات 4 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار فضل حکیم خان نے 25 ہزار 330 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے افتخار احمد 19 ہزار 422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 4 سوات 2 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی شاہ نے 30 ہزار 22 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار خان 12 ہزار 514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 77 پشاور 6 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیر علی آفریدی 30 ہزار 544 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے۔
جمعیت علماء اسلام کے صفت اللہ 7 ہزار 615 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 25 بونیر 1 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 28 ہزار 490 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے۔
جمعیت علماء اسلام کے فضل غفور 12 ہزار 702 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 26 بونیر 2 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید فخر جہان 26 ہزار 782 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
جماعت اسلامی کے ناصر علی 15 ہزار 216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 34 بٹگرام سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار زبیر خان 13 ہزار 501 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔
جے یو آئی کے شاہ حسین 11 ہزار 628 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 45 ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشتاق احمد غنی 50 ہزار 143 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے۔
ن لیگ کے محمد ارشد 27 ہزار 498 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 65 چارسدہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 43 ہزار 103 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جے یو آئی کے محمد احمد خان 18 ہزار 266 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس کے علاوہ پی کے 11 اپر دیر 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار گل ابراہیم خان 9 ہزار 327 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ جماعت اسلامی کے محمد علی 8 ہزار139 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔