پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن صوبے میں 10 حلقے کھولے۔
اپنے ایک بیان میں اختیار ولی نے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی نام کی کوئی پارٹی موجود نہیں، آزاد امیدواروں کے گروپ کو پارٹی نہیں کہا جاسکتا۔
اختیار ولی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج مسترد کرتی ہے، پورے صوبے میں جعلی فارم 45 تقسیم کیے گئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مشن کو انجینئرڈ کر کے پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا، پولنگ اتنی ہے ہی نہیں جتنی فارم 45 میں بتائی جا رہی ہے۔
اختیار ولی نے کہا ہے کہ 10 حلقے کھلیں گے نہیں تو انتخابی نتائج کوئی جماعت تسلیم نہیں کرے گی، خیبرپختونخوا میں تیسری جعلی اسمبلی بنا کر پختون قوم کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا گیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انارکی پھیل رہی ہے، ملک کے وجود کے خلاف سازشیں بنائی جا رہی ہیں