تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی۔
اسد قیصر نے درخواست دائر کرنے سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کرائی۔
اسد قیصر نے درخواست میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے درخواست لے کر ہائی کورٹ آیا ہوں۔
اسد قیصر نے کہا کہ عوام نے ہمیں سلیکٹ کیا ہے کوشش ہوگی عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ جماعت اسلامی اور ایم ڈبلیو ایم میں سے کس پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے جارہے ہیں؟
اس سوال پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ مشاورت چل رہی ہے پارٹیوں سے رابطے بھی چلتے رہتے ہیں، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوچکی، جو خدا کرتا ہے وہی ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کرنے والے آج خود سیاست سے دستبردار ہوچکے