مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کابینہ مرحلہ وارتشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پہلےمرحلے میں15 ممبران اسمبلی کو وزراتیں دی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں مزید 7 وزرا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع مسلم لیگ ن نے بتایاکہ کابینہ میں شامل تمام وزرا کی پرفارمنس کا آڈٹ ہوگا۔
ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں شامل ہونے والے بعض آزاد ارکان کوبھی کابینہ میں شامل کیاجائیگا۔