نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیر اعظم نے قیمت میں رد وبدل کی منظوری دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔