کے پی کے کی مختلف علاقوں میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی اور مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مالاکنڈ کی تحیصل بٹ خیلہ اور درگئی میں کچے مکانات گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سوات سے ریسکیو اداروں کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ میں شدید برف باری اور بارش سے گھر پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ ریسکیو اداروں کے مطابق 4 لاشیں اور 4 زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے جبکہ مزید 3 افراد کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مہمند میں بارشوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث متعدد مقامات پر دیواریں منہدم ہوگئیں۔
باجوڑ کے علاقے شینکوٹ ڈاگ میں بارشوں سے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے لاش اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈی ایس پی کے مطابق ضلع میں حالیہ بارشوں سے اموات کی تعداد 6 ہوگئیں، اسکے علاوہ درجنوں گھر گر کر زمین بوس ہوگئے۔