محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے اور ایک محافظ کی گرفتاری کا الزام عائد کردیا جبکہ انتظامیہ نے الزامات کر تردید کر دی۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالرحیم نے نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سربراہ محمود خان اچکزئی کے کوئٹہ میں موجود رہائش گاہ پرچھاپا مارا گیا اور محمود خان اچکزئی کے ایک محافظ کو گرفتار کیا گیاہے۔انہوں نے ملک گیراحتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں خطاب کی سزادی گئی۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کی جانب سے بھی محمود خان اچکزئی کے گھر پر مبینہ چھاپے کی مذمت کی گئی ہے۔
سابق نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے مالک کی شکایت پر محمود خان اچکزئی کے گھر کے سامنے موجود ان کے پلاٹ پر سے قبضہ واگزا کرونے کیلئے کارروائی کی تھی