وزیراعظم شہباز شریف نے بھٹو صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سمیت پی پی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخی غلطی کا ازالہ ممکن نہیں ہے، سنگین غلطی کے اعتراف سے ایک نئی تاریخ اور ایک نئی روایت قائم ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عدالت سے ہونے والی زیادتی کو عدالت کا درست کرنا مثبت پیش رفت ہے، بھٹوریفرنس میں سپریم کورٹ کی رائےتاریخ کو درست تناظرمیں سمجھنے میں مددگار ہوگی، ماضی کی غلطیوں کی درستگی، تلخیوں کے خاتمے سے قومی اتحاد اور ترقی کا عمل تیز ہوسکتا ہے