وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ذوالفقارعلی بھٹو کو قومی جمہوری ہیرو قرار دینےکی قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرائی جو متقفہ طور پر منظور کرلی گئی۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے خود مانا ہےکہ بھٹوکیس میں غلطی ہوئی ہے، جو ظلم ہوا ہے اسے ختم کرنےکے لیے آئین میں ترامیم کرنا ہو ں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید ڈیکلیئرکیا جائے۔
ایم کیو ایم کے رکن عبدالوسیم کا کہنا تھا کہ نانا کا قتل ہوا اور نواسے نے فیصلہ سُنا، ہم ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں انصاف کا فقدان ہے۔
جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئےکہا کہ ملک اور قوم کا نقصان ہوا ہے، اس کا راستہ کون روکےگا؟ اس کا راستہ جمہوری لوگوں نے روکنا ہے، آج بھی ایک وزیر اعظم جیل میں ہے، نکاح کے نام پر اس کو سزا دی گئی، جمہوری لوگوں کو سزا ثبوت کی بنیاد پر دیں، زور اور زبردستی کی بنیاد پر سزا نہ دی جائے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شبیر قریشی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شعور دیا، ثابت ہوچکا عوام کے لیے لڑنے والوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا