پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پشاور ابوظبی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی، پرواز میں پاکستان کی فضائی حدود میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی موڑا اور ایئر بس اے 320 طیارہ جناح ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق انجیئرنگ ٹیم طیارے کا معائنہ کررہی ہے۔