وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنگلات کے عالمی دن پر صوبے بھرمیں "پلانٹ فار پاکستان “ کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایوان وزیر اعلیٰ لاہورمیں پودا لگاکر ‘درخت مہم کا افتتاح کیا۔
مریم نواز نے عوام سے اپیل کی کہ شجر کاری مہم 2024 میں بھرپور حصہ لیں، شہری ‘درخت لگائیں پاکستان کے لیے’ مہم میں بھرپورشرکت کر کے پنجاب کو سر سبزو شاداب بنائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ زمین بھی ماں ہے جو زندگی، خوراک اور معاش فراہم کرتی ہے۔ ایک درخت لگائیں تاکہ انسان کی سانس چلے، فضا زہر سے پاک ہو۔ پنجاب کی سوہنی دھرتی مزید خوبصورت اور سرسبز ہو ۔
اس کے علاوہ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مہم کے تحت پنجاب میں 60 ہزار مقامات پر ایک کروڑ 80 لاکھ پودے لگانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج 18لاکھ پودے لگے۔مہم میں صوبائی وزرا اور طالب علموں کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔
چھانگامانگا میں 13 ہزارطالب علموں نے ایک منٹ میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ریکارڈ بنایا۔