فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 6 ہزار 710 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرلیے۔
ایف بی آر کے محصولات میں 9 ماہ کے دوران 30 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے، اس عرصے میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6 ہزار 707 ارب روپے تھا۔
ایف بی آر نے اس طرح مقررہ ہدف سے 3 ارب روپے زیادہ اکٹھے کیے ہیں۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 369 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے، گزشتہ سال اسی عرصے میں 254 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے تھے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق صرف مارچ کے مہینے میں 879 ارب روپے کے محصولات اکٹھے۔
اعلامیے کے مطابق مارچ کے مہینے میں 67 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے جبکہ گزشتہ سال مارچ میں 22 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے تھے