پشاور ریلی شیر افضل مروت نے اپنے گارڈ کو تھپڑ مار دیا۔
پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران پارٹی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے ایک شخص کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں شیر افضل مروت کو ایک شخص کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شرافضل مروت کارکنوں کے ہجوم میں پھنس گئے جس کے بعد وہ مشتعل ہو گئے اور ایک راہگیر کو تھپڑ مار دیا۔ بعد ازاں شیر افضل مروت نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ان کا ذاتی گارڈ ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ دہشت گردی کے پیش نظر میرا گارڈ مجھے گاڑی میں بیٹھنے کا کہہ رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گارڈ کارکنوں کو میرے قریب آنے کے لیے دھکیل رہا تھا، میں نے گارڈ سے کہا کہ مجھے نہ کھینچے۔