زرائع ۔8 ہائی کورٹ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا۔اسلام آباد پولیس کے ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی۔
ایکسپرٹس کی ٹیم تحقیقات میں مشغول ہے کہ پاؤڈر کی نوعیت کیا ہے؟عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خط کے متن میں لفظ اینتھریکس لکھا ہوا تھا، خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے۔
ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ججز کوخطوط بھیجے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پولیس کو طلب کر لیا ہے