وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوشکی میں نہتے لوگوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے لواحقین سے اظہار ہمدردی۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مراد علی شاہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے امن اور اس کی خوشحالی کے دشمن ہیں، ایسے ناسور عناصر کو ملک میں پنپنے نہیں دیا جائے گا، نفرت کی فضا قائم کرنے والوں کے لیے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔
وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بھی نوشکی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر بلوچستان سمیت ملک کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں سے پاک وطن کو پاک کر کے دم لیں گی۔