پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری کے پی کے حکومت صوبے کے وسائل اپنے لوگوں میں بانٹ رہے ہیں مرتضیٰ جاوید عباسی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ پہلے رمضان پیکیج، اب عید پیکیج کی آڑ میں صوبے کے وسائل اپنے لوگوں میں بانٹے جا رہے ہیں۔
مرتضیٰ جاوید نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کسی کو صوبے کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ کے اس امتیازی پیکیج کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مشاورت شروع کردی ہے امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کریں گے، پیکیج کی آڑ میں جاری شدہ 1.15 بلین روپے میں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔