بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تب سزا سنائی جائے گی جب عدالتوں میں چھٹیاں شروع ہوں گی، بانی پی ٹی آئی جانتے ہیں انہیں ستمبر اکتوبر تک قید رکھنے کا منصوبہ ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ ٹرائل کورٹ کو بھی پتہ ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی مواد نہیں، یہ سب اسی لیے کیا جا رہا ہے کہ اگر سزائیں معطل ہوں تو 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنا دی جائے۔
علیمہ خان نے کہا کہ یہ جو گیم کھیل رہے ہیں ہم اب تھک گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی کےخلاف نیا کیس بنائیں گے؟ مقدمات میں اب پیٹرول ختم ہو چکا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سائفر کیس میں اگر غداری ہوئی تھی تو کھل کر ساری قوم کے سامنے رکھیں