چیئرمین کسان اتحاد حسیب انور نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکومت اپنی مقرر کردہ امدادی قیمت پر گندم کی خریداری یقینی بنائے جائے ۔
پنجاب حکومت نے 22 اپریل سے گندم خریداری شروع کرنا تھی، گندم خریداری میں تاخیر کے باعث کسان اپنی کاشت کی گئی گندم کو شہر کی سڑکوں پر بیچنے پر مجبور ہو گئے۔
حسیب انور کا کہنا ہے کہ اس مطالبے کے ساتھ 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے، مطالبہ پورا ہونے تک بیٹھے رہیں گے۔