وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کی ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے میٹرو بس پر سفر کیا اور صورتحال کا خود جائزہ لیا۔
انہوں نے لیڈیز کے لیے قائم کاؤنٹر کا دورہ کیا اور کاؤنٹر اسٹاف سے بات چیت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، مریم نواز نے نئے میٹرو بس سروس اسٹیشن کو سراہا اور مزید بہتری کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں بھی لارہے ہیں۔