پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ کی اسکیم ایس ای سی پی نے منظور کرلی۔
جنگ نیوز طارق ابوالحسن کی رپورٹ کی مطابق ایئر لائن کی نجکاری کی اسکیم آف ارینجمنٹ 3 مئی کو منظور ہوئی، پی آئی اے کی اسکیم آف ارینجمنٹ سے اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
اسکیم آف ارینجمنٹ میں پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے تمام اثاثے، خسارے اور قرض پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے گئے ہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری میں اہم قانونی پیش رفت سے وزارت خزانہ اور نجکاری کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، اسکیم آف ارینجمنٹ کے لیے وزارت نجکاری نے وزارت خزانہ اور ایوی ایشن کی مشاورت اور معاونت حاصل کی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈیپازٹری اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کو بھی باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی لسٹنگ کے لیے رولز اور ریگولیشن اب باآسانی کی جاسکتی ہیں