مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہےکہ حملوں کی روک تھام اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ خبریں آرہی ہیں کہ وہاں 3 پاکستانی طلباء شہید ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حملوں کی روک تھام اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ کرغزستان میں طلبہ کےدرمیان جھگڑے کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ہیں، کئی طلبہ کے ہلاک ہونے اور طالبات کے ساتھ زیادتی کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔
پاکستانی طلبہ پر بھی تشدد کیا گیا ہے اور ایک پاکستانی طالبعلم کا کہنا ہے کہ طلبہ کے واٹس ایپ گروپ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تین پاکستانی طالبعلم بھی مارے گئے ہیں۔
بشکیک میں میڈیکل کے پاکستانی طالبعلم محمد عبداللّٰہ، حسنین اور کئی دیگر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا۔