آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایرانی مسلح سیکورٹی چیف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے صدر ابراہیم رئیسی اور انکے رفقا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے محمد باقری کی گفتگو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر تعزیت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر مرحومین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
دوران گفتگو آرمی چیف نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان غیر معمولی رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے۔
ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔