لاہور میں ڈاکٹرز نے 5 سال کے بچے کے پیٹ سے چابی نکال لی۔
جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے نے چابی نگل لی تھی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ بچے کے والدین اسے لاہور کے جنرل اسپتال لائے جہاں ڈاکٹر نے ضروری ٹیسٹ کیے۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ میڈیکل ٹیم نے اینڈواسکوپی کےذریعے بچے کے معدے سے چابی نکالی۔