وزیراعظم اور آرمی چیف سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بری افواج کے کمانڈر جنرل لی چیاؤ منگ نے علیحدہ علیحدہ ملاقات۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بری افواج کے کمانڈر جنرل لی چیاؤ منگ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک تعلقات ہیں، پاک چین تعلقات کو پاکستان میں وسیع عوامی، سیاسی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے۔
جنرل لی چیاؤ نے کہاکہ چین قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے پاکستان سے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔
اس سے قبل آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کی بری فوج کے سربراہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور ،علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھول رکھے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا