اسلام آباد پولیس نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر درج کیا گیا۔
مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔