چین کے وزیراعظم لی کیانگ سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے، سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا۔
چینی وزیراعظم سعودیہ چین مشترکا کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی رہنما سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔
سعودی عرب اور امارات کے دورے میں چین کے ان ممالک کے ساتھ توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی۔