وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تلملا گئی، کانگریس کو بھارت مخالف قوتوں کا ساتھی قرار دے دیا۔
مودی سرکار کے یونین منسٹر امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ بھارت مخالف قوتوں کے دستانے میں رہی ہے، سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے کا معاملہ ہو یا بھارتی فوج کے خلاف باتیں، راہول گاندھی اور پاکستان کا لہجہ ہمیشہ ایک سا رہا ہے۔
امیت شاہ نے کہا کہ کشمیر میں آرٹیکل 370 یا دہشت گردی دوبارہ نہیں آئے گی۔
بی جے پی کے عہدیدار امیت مالویا نے کہا کہ راہول گاندھی اور ان کی جماعت ہمیشہ بھارت مخالف بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ وزیر دفاع کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 اے بحال کرنے پر پاکستان اور نیشنل کانفرنس کانگریس اتحاد ایک پیج پر ہیں۔