بختاور بھٹو زرداری نے کراچی میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے پُرامن مظاہرین پر تشدد کو شرمندگی کا باعث قرار دیا ۔
بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کراچی میں مظاہرین پر پولیس کے تشدد کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم پُرامن مظاہرین کے ساتھ پُرتشدد سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری نے مزید لکھا ہے کہ پُرامن مظاہرین پر تشدد انتہائی ناگوار اور شرمندگی کا باعث ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ سندھ نے واقعےکی تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس طرح کی بلا اشتعال، ناقابلِ معافی اور بلاجواز بربریت میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔