وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ امن خراب کرنے والوں کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کے قیام کےلیے تعینات ہے، جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کے لئے تعینات ہے، علاقے میں قائم تمام کے تمام مورچے بلا تفریق ختم کئے جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن کےلیے وفاقی حکومت ایف سی پلاٹونز فراہم کرے، گرینڈ جرگہ مکمل امن کے قیام تک تک علاقے میں رہے۔