گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کےاندرونی حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہے، ضرورت ہے کہ پورے پاکستان میں ہم آہنگی پیدا کریں۔
انکا کہنا تھا کہ اندرونی حالات یوں ہی خراب نہیں ہوتے، اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ اگر ہم سب مل کر مقابلہ کریں گے تو ان حالات سے نکل آئیں گے۔
گورنر کامران ٹیسوری کے مطابق پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہم مشکل مراحل سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں وسائل موجود ہیں، کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس شنگھائی سمٹ ہوتا ہے تو چینیوں پر حملہ ہوجاتا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کےلیے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔
کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ میں گورنر خیبر پختونخوا ہوتا تو گنڈاپور چائے اور پکوڑے پیش کرتے۔