پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک پی ٹی آئی اور حکومت میں کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو سول نافرمانی کی کال واپس لی جائے گی۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا تو حکومت سول نافرمانی تحریک کے لیے تیار ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، لیکن حکومت غیر سنجیدہ ہے، مذاکراتی عمل میں ہمیشہ حکومت پہل کرتی ہے، اپوزیشن نہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپوزیشن سے مذاکرات کرے۔