عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مدارس بل پر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوگیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور بانی پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت پر یقین کون کرے گا۔
ایمل ولی خان سے سوال کیا گیا کہ کیا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ صدر زرداری نے دھوکا کیا؟اس پر ایمل ولی خان نے کہا کہ دھوکا تو سسٹم کر رہا ہے، زرداری صاحب تو کرسی پر بیٹھے ہیں، اس نے زرداری صاحب کو استعمال کیا۔ایمل ولی خان کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں نشر کیا گیا تھا۔