آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آ ئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر کم ہو کر 2637 ڈالر فی اونس ہے۔