
پشاور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ملنا چاہیں گے تو ہم اچھا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے لیے انہیں کوئی باضابطہ پیغام نہیں ملا اور اگر عمران خان ملنا چاہیں گے تو بھی ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ گلہ ہے کہ عام انتخابات میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، انتخابات میں کچھ لوگ استعمال ہوگئے مگر جے یو آئی نے استعمال ہونے سے انکار کیا۔