
کراچی میں 11 روز سے لاپتا بچے صارم کی لاش مل گئی۔
کراچی ذرائع کے مطابق 11 روز قبل لاپتا ہونے والے 7 سالہ بچے صارم کی تلاش جاری تھا،
ایس ایس پی کے مطابق ہے لاش بلڈنگ کے انڈر گراؤنڈ ٹینک سے ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔ واقعے کے بعد بچے کے والدین کو 5 لاکھ روپے تاوان کا میسج موصول ہوا تھا۔
اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی بچے کے گھر جا کر والدین سے ملاقات کی تھی اور بچے کی بازیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔