
راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں ۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی کو کسی قسم کی پریشانی نہیں، اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہوگا۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹرگوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کےبارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید بامشقت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔