
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ طاقت کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا ناعاقبت اندیشی ہوگی۔
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ہر طرف کرپشن کا بازار ہے، کمیشن وصول کیے جا تے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ طاقت کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا ناعاقبت اندیشی ہوگی، سیاست دانوں کو چاہیے کہ ایک دوسرے کو اعتماد میں لے کر معاملات ٹھیک کریں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کُرم کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ اگر ہم سے کوئی مشورہ لینا چاہے تو انکار نہیں کریں گے۔
مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں کیونکہ پی ٹی ائی اور حکومت کی مزاکرات میں ابھی تک کوئی پیشرفت نظر نہیں آئے ۔