
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کے قربانیوں کو سراہا اور افواج پاکستان ، قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی شرحِ سود میں کمی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے، دوست اور برادر ممالک کے بھی انتہائی مشکور ہیں جن کے تعاون سے ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس آکر معاشی ترقی کی طرف گامزن ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا نفاذ بھرپور طریقے سے جاری ہے، ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیزی سے جاری ہے، کسٹمز کے نظام کی بہتری کے لیے فیس لیس اسیسمنٹ کا نظام شروع کیا ہے جس سے محصولات میں اضافے، شفافیت اور کرپشن کے خاتمے میں معاونت ملے گی۔