
لاہور سےکراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کی وجہ سے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ترجمان ریلوے نے بتایا کہ شالیمار ایکسپیریس کراچی جانےکیلئے لاہور سے صبح ساڑھے7 بجے روانہ ہوئی تھی، ڈی ٹریک ہونے والی تینوں کوچز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں جب کہ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔