
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ آج بھی ہمارے جوان فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑ رہی ہے۔
مختلف جامعات سے آئے طلبا سے ملاقات کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے، ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ، اور رہے گی، جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں، ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے۔ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟ ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے۔