
لندن: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی تلخی کے بعد ولادیمیر زیلنسکی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے لندن پہنچے جہاں برطانوی وزیراعظم نے گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کےمطابق ٹین ڈاؤننگ میں یوکرینی صدر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جہاں دونوں ممالک کے درمیان 2.8 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ طے پاگیا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ملاقات کے بعد کہا کہ قرض یوکرین میں ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔
اس سے قبل برطانوی وزیراعظم سے ملاقات میں انکا کہنا تھا کہ یوکرین کی حمایت پر آپ کا اور برطانوی عوام کا شکر گزار ہوں ۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ اتنی بڑی یورپی سربراہی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے، یوکرین کے لوگ خوش ہیں کہ ہمارے پاس ایسے اسٹریٹجک شراکت دار موجود ہیں۔