
ہنگو پیسکو پہلے بل کی عدم ادائیگی پھر بجلی ملی گی ڈی ایچ کیو اسپتال کی بجلی ہی منقطع، ڈاکٹر موبائل ٹارچ سے مریض کا علاج کیا گیا۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہنگو کا کہنا ہے ہر ماہ اپنا بل جمع کراتے ہیں لیکن اس کے باوجود پیسکو نے بغیر نوٹس کے بجلی لائن منقطع کر دی۔
ایم ایس ہنگو کا کہا ہے کہ رات کو بجلی منقطع ہونے سے موبائل ٹارچ کی مدد سے مریض کا علاج کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اسپتال کے قریب پولیس لائن بل کا بوجھ بھی اسپتال پر ہے تاہم اس حوالے سے ڈی ایس پی پولیس لائن کا کہنا ہے کہ پولیس لائن ہنگو کو بجلی کے 2 میٹرز لگے ہوئے ہیں، مارچ میں ہم نے 24 لاکھ روپے بل جمع کیا، ہمارے اوپر کوئی بقایاجات نہیں ہیں۔
ایس ڈی او پیسکو مہتاب خان نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال پر 3 ماہ کے بقایا جات ہیں اور ٹھوس جواب نہ ملنے پر بجلی منقطع کی گئی، تاہم فی الحال اسپتال کی بجلی بحال ہے۔