
لاھور کے علاقے سندر میں جائیدادکے تنازعہ ،دو بھائیوں کا جھگڑا، بچاؤ کرانیوالی اپنی ماں چھریوں کے وار سے ماری گئی۔
پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں میں جھگڑا ہو رہا تھا کہ اس دوران ان کی 70 سالہ ماں بیٹوں کو چھڑانے آئی تو ایک بھائی کے چھری کے وار سے اس کی والدہ زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق 70 سالہ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھریوں کے وار سے ایک بھائی زخمی بھی ہوا ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے اور اسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعےکی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔