
قومی ائیرلائن طیارے کا گشتہ روز لاپتا پہیہ مل گیا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا۔
پی اے اے کے مطابق ویل شاپ ٹیکنیشنز نےگراؤنڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گیئر کے قریب سے ویل ملنے کی اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق ائیربس 320 طیارے کی پرواز پی کے 306 نے بدھ کی شب لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ائیر بس کمپنی نے قومی ائیرلائن کمپنی کے حکام سے رابطہ کرکے طیارے کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ائیر بس ساختہ اے 320 طیارے بنانے والی کمپنی نے پرواز کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے، ساتھ ہی کمپنی نے طیارے کا 3 ماہ کا مکمل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ اور چیک لسٹ بھی طلب کی ہے، کمپنی نے مذکورہ طیارے کے لینڈنگ گیئر سمیت دیگر رپورٹ بھی مانگی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے بعد طیارے کےایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔