
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر جعفر ایکسپریس واقعے کے منفی پروپیگنڈا کرنے کا الزام میں گرفتار ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق تحریک انصاف سے منسلک ملزم حیدر کو اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ سے 17 مارچ کو گرفتار کیاگیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔
ایف آئی اے نے ملزم کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لےلیے ہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے ملزم حیدرسعید کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی گرفتار نوجوان کی پی ٹی آئی کا ٹیم ممبر ہونے کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ کہ حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں ، وہ بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں کیے جانے والے احتجاج میں ضرور شریک رہا۔